کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہی ہے‘ڈاکٹر مولانا جلیل احمد اخون

امانت داری اور فرض شناسی کے زریعے سدھار لایا جاسکتا ہے ‘طلباء و طالبات کی نشست سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2023 17:20

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2023ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولنگر میں طلبا وطالبات کی نشست سے معروف روحانی شخصیت ڈاکٹر مولانا جلیل احمد اخون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مختلف چیلنجز سے گزر رہا ہے،طلبا وطالبات کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے مستقبل کے لئے کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہی ہے امانت داری اور فرض شناسی کے زریعے سدھار لایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ مطالعہ کی عادت کو لازم پکڑیں تاکہ نوجوان نسل مفید کارگر شہری بن سکیں، دنیاوی تعلیم یافتہ شخص کے لئے دینی امور سمجھنا آسان ہو جاتا ہے، شرکا تقوی کو لازم پکڑیں۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر احمد خان،پروفیسر اختر سعید پراچہ سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں