رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)شیخ محمد یسٰین کی گورنر پنجاب سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

پیر 10 جولائی 2023 15:40

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)شیخ محمد یسٰین نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کی یہ ملاقات گورنر پنجاب کے دورہ بہاولنگر کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

شیخ محمد یسٰین نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے نیک اور صالح کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی سب کو تسلیم کرنی چاہئے،آئین سے ماورا کوئی نہیں ہے،آئین شکن عناصر سے حکومت اور ریاست کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کارکنان کو اپنے رہنمائوں کی خاص توجہ کی اشد ضرورت ہے،لیگی قیادت کو چاہئے کہ وہ کارکنان کیساتھ تنظیمی سطح پر رابطوں کو فعال بنائے۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ان کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بہت جلد آپ کو اور دیگر کارکنان کو گورنر ہاس میں مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں