دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی والمیک برادری کی جانب سے شیو راتری کا تہوار مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ منایا گیا

اتوار 19 فروری 2023 12:05

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2023ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی والمیک برادری کی جانب سے شیو راتری کا تہوار مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے۔پاکستان بھر کے مختلف قدیمی مندروں میں ہندو والمیک برادری کی جانب سے شیو راتری کا تہوار مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ منایا گیا جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

اس تہوار کے موقع پرعقیدت مند مختلف دریاؤں میں مقدس ڈبکی لگاتے ہیں اور پوجا کرتے ہیں۔یہ تہوار ماگھ میلے کے اختتام کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ہندو برادری کی جانب سے ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور ترکی کے زلزلہ زدگان کے لیے بھی پراتھنا کی گئی۔مذہبی رہنما ساجن بھاٹیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں