فکر آخرت کے باعث انسان معصیت ،نافرمانی سے بچ جاتا ہے ‘ مولانا جلیل احمد اخون

پیر 16 اکتوبر 2017 14:23

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء)امت مسلمہ کا سب سے بڑا المیہ اخلاص کا فقدان اور دھوکہ دہی کا فروغ ہے،اہل قلم اپنی صحافت کو نجات کا ذریعہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے پریس کلب بہاولنگر میں ممبر مجلس عاملہ شیخ محمدکلیم مرحوم کی وفات پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پریس کلبز کے صدرو مرزا کامران بیگ ، محمد احمد چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے ۔شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے کہا کہ فکر آخرت کے باعث انسان معصیت اور نافرمانی سے بچ جاتا ہے اللہ تعالی سے شکوہ بے صبری کا نام ہے ۔ اس لئے کسی بھی پیارے کی جدائی میں بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

قوم کو شعور اور آگہی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ہر شعبہ سے متعلق شخص اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے اپنی آخرت بہتر بناسکتا ہے۔اہل قلم مظلوم کی آواز بنیں ۔حقیقی معنوں میں مسائل کو آجاگر کریں احادیث مبارکہ میں مظلومین کی معاونت پر بشارتیں سنائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلب ممبر شیخ کلیم کی موت بہت بڑا نقصان ہے ۔انکے ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کہ انہیں ایصال ثواب میں یاد رکھیں ۔اورخود ایک بہت بڑے آخروی دربار کی تیاری میں لگ جائیں۔

تعزیتی تقریب میں انجمن تاجران بہاولنگرکے صدر شیخ محمد انور ، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری شاہد الزمان ایڈوکیٹ، سیٹھ اعظم اقبال ،بہاولنگرپریس کلب کے چئیرمین شاہد نذر ، شیخ محمد سلیم ودیگرصحافی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر مدارس کے بچوں اور صحافیوں نے ممبر مجلس عاملہ پریس کلب شیخ محمد کلیم مرحوم کے لئے قرآن خوانی بھی کی۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں