ملک کو کرپٹ حکمرانوں کے احتساب ،مضبوط اداروں ،

صدارتی نظام کی ضرورت جو ٹیکنوکریٹ حکومت کی بدولت ہی ممکن ہے‘ ڈاکٹر تنویر زمانی گزشتہ 70 سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر انکے ہاتھوں میں کشکول تھما دئیے ،ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں آج بھی امت مسلمہ کو مغربی منفی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہونے کیلئے علامہ اقبالؒ کے کلام کا سہارا لینا ضروری ہے‘ چیئرپرسن پیپلز موومنٹ آف پاکستان

جمعرات 9 نومبر 2017 15:07

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پیپلز موومنٹ آف پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں کے احتساب ،مضبوط اداروں اور صدارتی نظام کی ضرورت ہے جو کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی بدولت ہی ممکن ہے،آج بھی امت مسلمہ کو مغربی منفی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہونے کیلئے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے کلام کا سہارا لینا ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں حکمرانوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒکے نظریات کے برعکس عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر ان کے ہاتھوں میں کشکول تھما دئیے ہیں۔رب العالمین کی تخلیق اور رًحمًةً لِّلعًالًمینً کی امت ہونے کے ناطے ہم نہ صرف پاکستان کو بین المسلمین مضبوط متحد پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں بلکہ باقی عالمین اور بین المغربین طاقتوں کے لیے بھی پاکستان کو ایک سلامتی کا پیغام دکھانا چاہتے ہیں،پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں کی حفاظت پر واضح پالیسی،ملک سے دہشتگردوں کی شناخت اور خاتمے کیلئے بیمہر ٹیکنالوجی کا انعقاد ہمارا خاصہ ثابت ہوگا، حفاظت،کفالت اور عدالت کے بعد آئندہ 5 سالوں میں خطے کے پہلے قدآور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا گوادر میں قیام ہمارا مشن ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ ملک کو اس وقت کرپٹ حکمرانوں کے احتساب ،مضبوط اداروں اور صدارتی نظام کی ضرورت ہے جو کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی بدولت ہی ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ ضرب عضب ہو یا ردالفساد وہ اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں اوروہ اپنے ممبران اور کارکنوں کو اپنے اعلان شدہ منشور کی حکایت پر کاوش کو مرکوز رکھنے ،تدریس و تشہیر کرنے اور خود عمل پیرا ہوکر نمونہ بننے کی تلقین کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں