کاشتکارزیرو ٹیلیج، کھیلیوں و پٹڑیوں پر فصلوں کی کاشت اپنا کراخراجات میں کمی اورزرعی آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں،خالد اقبال

منگل 16 اپریل 2024 12:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ زراعت توسیع فیصل ۱ٓباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد اقبال نے کہا کہ کاشتکارزیرو ٹیلیج، کھیلیوں اور پٹڑیوں پر فصلوں کی کاشت کی ٹیکنالوجی کو اپنا کرفصلوں کے پیداواری اخراجات میں کمی اور اپنی زرعی آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں امسال کپاس، دھان،مکئی، کماد، آلو اور کنو کی بہتر قیمتیں ملنے پرہمارے کاشتکارمالی طور پر بہتر پوزیشن میں ۱ٓرہے ہیں نیز آج کے جدید ترقی یافتہ دورمیں دب کے واہ تے رج کے کھا کے مقولے کی بجائے عقل نال واہ تے رج کے کھاپر عمل کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی و صوبائی حکومتوں نے کاشتکاروں کے مالی مفادات کے پیش نظر کاشتکاروں سے3900روپے فی من گندم کی خریداری کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور رواں ماہ کے آخر سے پنجاب میں سرکاری گندم کی خریداری مہم شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا 7واں بڑا ملک ہے اور ہمارے زرعی سائنسدانوں ا ور کاشتکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے ملکی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ گندم اوراس کی معیاری مصنوعات برآمد کرنے کے قابل بھی ہو گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب اور اس کا ذیلی ادارہ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے ذریعے کاشتکاروں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ ریڈیو کے زرعی پروگراموں،زرعی لٹریچر اور پندرہ روزہ زراعت نامہ کے ذریعے مختلف فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی حاصل کرکے اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں