گیارہویں جماعت سال 2019-2021ء میں ریگولر طلباء وطالبات کیلئے داخلوں و رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین کی ہدایت پرایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے گیارہویں جماعت سال 2019-2021ء میں ریگولر طلباء وطالبات کیلئے داخلوں و رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ و رجسٹریشن آن لائن کا عمل 22 جولائی تا 04 ستمبر 2019ء تک جاری رہے گا جبکہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پانچ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ 5 ستمبر 2019ء تا 19 ستمبر 2019ء تک رجسٹریشن ہو گی اس سلسلہ میں بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk 19 ستمبر 2019ء تک فعال رہے گی جبکہ مینول ریٹرن کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہو گی۔

ہر ادارہ کا’’یوزر نیم ‘‘اور ’’پاس ورڈ ‘‘اس کا سابقہ ہی استعمال ہو گا‘ رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی میں مضامین وغیرہ کی درستی کیلئے درخواست مقرہ شیڈول کے مطابق بورڈکی رجسٹریشن برانچ میں دستی وصول کروا کے رسید حاصل کرنا لازمی ہو گا جبکہ بذریعہ ڈاک قابل قبول نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں