علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی

بدھ 17 اپریل 2024 19:30

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کیلئے بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں 25 اپریل تک بغیر لیٹ فیس توسیع کر دی۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ بی ایس پروگرام کے نئے داخلہ لینے والے طلباء وطالبات 25 اپریل تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بی ایس پروگرام،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام،بی ایڈ پروگرام،بی بی اے،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور تاریخ میں توسیع طلباء وطالبات کے مفاد میں کی گئی کی تاکہ طلبہ آسانی سے داخلہ بھجوا کر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں