فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کے اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے بنگلہ اور خواجہ حبیب اللہ فیڈر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ستارہ کیمیکل گرڈسٹیشن، سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں