فیسکوکے18جونیئرانجینئرزوایس ڈی اوز کی سکیل18میں بطورسینئر انجینئرزوایکسین ترقی کے احکامات جاری

منگل 30 اپریل 2024 13:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے 18جونیئرانجینئرزوایس ڈی اوز کی سکیل18میں بطورسینئر انجینئرزوایکسین ترقی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔فیسکو پروموشن بورڈو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کی سفارشات کی روشنی اور فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فرخ آفتاب نے ان افسران کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر علی عمران،ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن فیسکو میانوالی محمد عمران اسلم،ایس ڈی او آپریشن کالاباغ سب ڈویژن فیسکو میانوالی خاورعباس،ایکسین ایم اینڈ ٹی ڈویژن جھنگ راؤمحمد انعا م الحق خان،ایکسین آپریشن علامہ اقبال ڈویژن ارسلان اقبال،ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نمبر2مدثر حبیب،ایڈیشنل ایکسین،ڈی سی ایم ٹوبہ سرکل محمد حنیف قادری،ٹیکنیکل آفیسر جھنگ سرکل ثنااللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل سروسز)محمد طیب ستار،ایس ڈی او آپریشن کھرڑیانوالا سب ڈویژن حماد غفار،ایکسین ایم اینڈ ٹی میانوالی سرکل زرغام عباس خان،ایس ڈی او آپریشن خانوآنہ سب ڈ ویژن محمد شعیب،ایس ڈی او آپریشن جھنگ روڈ سب ڈویژن عنایت اللہ،ایس ڈی او آپریشن سمن آباد سب ڈویژن وقار احمد،ایس ڈی او آپریشن اربن سب ڈویژن جوہر آبادنجم الحسن،ایس ڈی او ٹی ایل سی سب ڈویژن جی ایس سی عبدالرحمان امتیاز، ایس ڈی او(پی اینڈ آئی)سب ڈویژن نمبر1سعداحسان بٹ اور اسسٹنٹ انجینئر(ٹرانسمیشن)ایس ایس اینڈٹی سب ڈویژن فیسکو جڑانوالاروڈ اعجاز اللہ خان شامل ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں