فیصل آباد، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں

منگل 9 اپریل 2024 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیںآپریشنز ڈائریکٹوریٹس سمیت دیگر افسران کے اسٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،، عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کیلئے شیڈول جاری کردیا گیاتمام آپریشنز سٹاف تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا ، خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں ،کسٹمر ریلیشنز سینٹر بھی عید چھٹیوں میں 24/7 کام کرے گا اور درج کی گئی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گاآپریشنز سٹاف اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری و دستیابی یقینی بنائیں ، اچانک وزٹ کرکے حاضری چیک کرنے کی ہدایت۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں