فیصل آباد،سنٹرل جیل کے باہر شہری سے نقدی‘ فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہولہان کر دیا

منگل 9 اپریل 2024 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) اتھرے ڈاکوئوں نے جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے باہر شہری سے نقدی‘ فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شعبان نامی نوجوان ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ سنٹرل جیل کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر 6ہزار روپے اور فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں