ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعبداللہ نیئر شیخ نے پولیس لائنز میں عید الفطر کی نماز ادا کی

بدھ 10 اپریل 2024 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ٖڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹرعابد خان اور سی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء اور ضلعی وپولیس انتظامیہ کے افسران واہلکاروں کے ہمراہ پولیس لائینز میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد افسران شہریوں میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اہلیان فیصل آباد کو عید کی مبارکباددی اورملازمین میں عیدی تقسیم کی۔انہوں عید کے اس پر مسرت موقع پر کہا کہ عیدالفطر اخوت،ایثار، ہمدردی کے جذبات کو پروان چڑھانے کا دن ہے۔دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونا عید کا حقیقی فلسفہ ہے۔ضلعی وپولیس انتظامیہ نے عید کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں