فیصل آباد،خون سفید ہو گیا بیٹے کا بیوی اوربیوی کے بھائیوں کے ہمراہ 55سالہ ماں پر وحشیانہ تشدد،ماں کی انصاف کیلئے اعلی احکام سے اپیل

منگل 16 اپریل 2024 22:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) خون سفید ہو گیا بیٹے کا بیوی اوربیوی کے بھائیوں کے ہمراہ 55سالہ ماں پر وحشیانہ تشدد،ماں کی انصاف کیلئے اعلی احکام سے اپیل ،آن لائن کو بتایا گیاہے کہ جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود 109 گ ب میں بیٹے طلحہ نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر ظلم کی انتہا کردی ہے بہو رابعہ اپنے خاوند اور بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی ساس عابدہ کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے،عاصم،ناظم،خالد تنویر شوکت نے گھر کے تالے توڑ کر سامان نکالتے رہیں،متاثرہ خاتون عابدہ نے منع کیا تو ملزمان تعیش میں آہ کر ڈھونڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کرتے رہیں،بیٹا طلحہ بہو کی باتوں پر گھر سے الگ ہونا چاہتا تھا،متاثرہ طلحہ کی ماں کا کہنا ہے کہ میری بہو نے میرے تین لاکھ روپے اور تین تولہ سونا دینا تھا ، اس لیے وہ میرے بیٹے کو میرے خلاف کررہی تھی۔

(جاری ہے)

بہو نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ہمسایوں نے منت سماجت کر کے متاثرہ خاتون عابدہ عمر 55 سال کی جان بخشی کروائی۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباداور سی پی او فیصل آباد سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں