فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، 24گھنٹوں میں 46 بجلی چور وں کو ساڑھے33 لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 17 اپریل 2024 14:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے24 گھنٹوں میں 8 اضلاع کے 6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید46 بجلی چور پکڑلئے اور انہیں ساڑھے33 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن سے220روزکے دوران 7336بجلی چور پکڑے گئے جنہیں مجموعی طورپر ایک کروڑ72لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور76کروڑ92لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7336بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ 6059بجلی چور وں کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 54کروڑ 81لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1735بجلی چوروں کو42لاکھ 77ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ85لاکھ روپے سے زائد جرمانہ،فیسکوسیکنڈسرکل سے1269بجلی چوروں کو30لاکھ75ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 15لاکھ سے زائد کا جرمانہ،فیسکوجھنگ سرکل سے 838بجلی چوروں کو24لاکھ98ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ98لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوسرگودھا سرکل سے1072بجلی چوروں کو21لاکھ69ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ سے زائد جرمانہ ،فیسکومیانوالی سے 1895بجلی چوروں کو39لاکھ 26ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ،فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے527بجلی چوروں کو12لاکھ 58ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ33لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چور وں کے قلع قمع تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں