محکمہ سول ڈیفنس کاایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 19دکانیں سیل

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن کے دوران 19 دکانیں سیل کرادیں جبکہ تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج،9 دکانوں کا سامان ضبط اور6 دکانداروں کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے جڑانوالہ روڈ،ڈائیو روڈ،راجباہ روڈ،سبحان اللہ چوک،قادر آباد چوک غلام محمد آباد،سرگودھا روڈ،لاثانی پلی،گٹ والا پل،سدھو پورہ،کینال روڈودیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔

سول ڈیفنس آفیسر نے متنبہ کیا کہ ایل پی جی گیس ریفنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد باز آجائیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اور ناقابل واپسی سامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔دریں اثنا محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید دو بھٹہ جات بند اور مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں