فیصل آباد، چرواہا مرگی کا دورہ پڑنے پر سیم نالہ میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چرواہا مرگی کا دورہ پڑنے پر سیم نالہ میں کرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گائوں 496 گ ب میں بکریاں چراتے ہوئے چرواہا بلال مرگی کا دورہ پڑنے پر سیم نالہ میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعش سیم نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ حکام کے مطابق 496 گ ب کا رہائشی چرواہا بلال ولد عبدالغنی سیم نہر کے ساتھ ساتھ بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک مرگی کا دورہ پڑا اور سیم نہر میں گر گیا اور پانی میں ڈوب جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں