فیصل آباد،سیل شدہ آتشبازی کی فیکٹری کے اندر پڑا ہوا آتش گیر مادہ پھٹنے سے زور دار دھماکہ سے چھت اڑ گئی

ہفتہ 4 مئی 2024 16:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) سیل شدہ آتشبازی کی فیکٹری کے اندر پڑا ہوا آتش گیر مادہ پھٹنے سے زور دار دھماکہ سے چھت اڑ گئی، آن لا ئن کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر229 ر-ب کے رہائشی حسنین نے تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 113 گ ب میں آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری بنا رکھی ہے جسے ایک ماہ قبل سول ڈیفنس نے سیل کر دیا تھا بعدازاں فیکٹری مالک نے خود ہی کام شروع کر دیا آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دوبارہ کام کی اطلاع پر سول ڈیفنس نے ایک ہفتہ قبل دوبارہ فیکٹری سیل کر دی تھی گزشتہ روز سیل شدہ فیکٹری کے اندر پڑا ہوا آتش گیر مادہ پھٹنے سے زور دار دھماکہ سے فیکٹری کی چھت اڑ گئی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا پولیس کے مطابق دھماکا کے نتیجہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں