ملک بھر میں یکم نومبر کو گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی

جمعہ 30 اکتوبر 2009 13:20

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر ۔2009ء)ملک بھرمیں یکم نومبرکوگھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔یکم نومبرسے پاکستان کامعیاری وقت اپنی درست حالت میںآ جائے گا۔۔اس 31اکتوبراوریکم نومبرکی درمیانی شب کو دومرتبہ 12بجیں گے،موسم گرمامیں بجلی کی بچت کے لئے وفاقی حکومت نے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کیں تھیں جس سے ملک میں توانائی کی کافی بچت ہوئی۔

(جاری ہے)

اب موسم کی تبدیلی کی وجہ سے موسم سرمامیں یکم نومبرکوگھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔جس ملک میں ٹائم پاکستان کے سٹینڈرڈٹائم پرآجائے گااس وقت ہم اپنے معیاری وقت سے ایک گھنٹہ آگے چل رہے ہیں۔یکم نومبرسے ہم اپنے معیاری وقت کے مطابق چلیں گے۔31نومبراوریکم اکتوبرکی درمیانی شب دوبار12بجیں گے31اکتوبرکی رات اوریکم نومبرکی صبح جب رات کے 12بجیں گے توگھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی اورگھڑیوں پروقت11بجے کردیاجائے گا۔جس سے اس روزدوباربارہ بجیں گے۔31اکتوبراور یکم نومبرکی درمیانی شب کودوباربارہ بجیں گے-

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں