بلدیہ فاروق آبادمیں احساس پروگرام ایمرجنسی کیش کائونٹر قائم کر دیا گیا

بدھ 23 جون 2021 23:12

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) بلدیہ فاروق آبادمیں احساس پروگرام ایمرجنسی کیش کائونٹر قائم کر دیا گیا تین دنوں میں پانچ سو سے زائد افراد کو فی کس بارہ ہزار روپے حکومتی مالی امداد جاری کی گئی ہے اس طرح تقریبا60لاکھ روپے کی خطیر رقم گذشتہ تین دنوں میں کرونا سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے ،رقوم کی ترسیل کیلئے بلدیہ فاروق آباد ہال میں 5کیش کائونٹر لگائے گئے ہیں اور بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور پینے کا پانی کا بھی اہتمام ہے

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں