فاروق آباد،تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل کر ہلاک کر دیا ،ڈرائیور فرار

بدھ 23 نومبر 2022 14:34

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) لاہور سرگودھا روڈ پرفاروق آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکو1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی ۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25سالہ عادل ولد غلام نبی سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے کے بعد فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں