پاک بھارت ون ڈے سیریز،ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز کا اعزاز سلمان بٹ نے حاصل کیا

منگل 20 نومبر 2007 13:50

فاروق آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار20 نومبر2007) پاکستان اوربھارت کے مابین کھلی گئی ون ڈے سیریزمیں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازپاکستان کے سلمان بٹ نے حاصل کیاانہوں نے11نومبر2007ء کوکانپورمیں17چوکوں کی مددسے129رنزبنائے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپربھی پاکستان کے یونس خان نے8نومبر2007ء کوموہالی میں9چوکوں اور2چھکوں کی مددسے 117رنزبنائے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدیوسف نے15نومبر2007ء کوگووالیارمیں7چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 99*بنائے۔چوتھے نمبرپربھارت کے سچن ٹنڈولکرنے8نومبر2007ء کو14چوکوں اورایک چھکے کی مددسے99رنزبنائے۔پانچویں نمبربھی بھارت کے سچن ٹنڈولکرنے15نومبر2007ء کوگوالیارمیں16چوکوں کی مددسے97رنزبنائے۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں