11فروری2008ء ،ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 35سال مکمل ہوگئے‘رپورٹ

اتوار 10 فروری 2008 17:00

فاروق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 فروری2008 ) 11فروری2008ء کوون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 35سال مکمل ہوگئے۔فروری کے مہینے کوپاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ہمیشہ یاردرکھاجائے گاکیوں کہ اسی مہینے میں11فروری1973ء کوپاکستان نے اپناپہلاون ڈے انترنیشنل میچ کھیلاون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے35سال مکمل ہوگئے ہیں۔ان 35سالوں میں پاکستان کی ٹیم نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں اوربہت سے ریکارڈبنائے۔

11فروری1973ء کوپاکستان نے اپناپہلاون ڈے انترنیشنل میچ کرائسٹ چرچ کے مقام پرنیوزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے 22رنزسے جیتا۔پاکستان کاپہلاون ڈے سکواڈان کھلاڑیوں پرمشتمل تھاانتخاب عالم کپتان،صادق محمد،ماجدخان،مشتاق محمد،آصف اقبال،وسیم راجا،نسیم الغنی،وسیم باری،سلیم الطاف،سرفرازنواز،آصف محمود)۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرح نیوزی لینڈکابھی یہ پہلاون ڈے میچ تھا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کے آغاز5جنوری1971کے 2سال بعداپنے ون ڈے میچوں کاآغازکیالیکن یہ بڑے اعززکی بات ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں دوسرے نمبرپرسب سے زیادہ 674میچ کھیلنے کااعزازپاکستان کے پاس ہے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کااعزازعمران خان کے پاس ہے۔انہوں نے1982ء سے1991-92ء تک139میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے75میچ جیتے،59میچ ہارے،ایک میچ برابراور4میچ غیرفیصلہ کن رہے۔

انکی کامیابی کاتناسب55.55فیصدہے۔پاکستان کی طرف سے پہلی سنچری 31اگست1974ء کوماجدخان نے انگلینڈکے خلاف بنائی۔اس میچ میں انہوں نے 109رنزبنائے۔ون ڈے میں دوسرے نمبرپرسب سے زیادہ مرتبہ صفرپرآوٴٹ ہونے کااعزاز پاکستان کے وسیم اکرم کے پاس ہے وہ275اننگزمیں28مرتبہ صفرپرآوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی طرف سے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے کااعزازوسیم اکرم کے پاس ہے انہوں نے356میچوں میں18186گیندوں پر 11812رنزدے کر23.52کی اوسط سے502وکٹیں لیں(جوکہ ایک ورلڈریکارڈہے)جن میں6بار5یا5سے زائدوکٹیں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ تیزرفتاری سے100وکٹیں ثقلین مشتاق نے مکمل کیں انہوں نے20کی اوسط سے100وکٹیں مکمل کیں۔پاکستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رنزقومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بنائے۔ انہوں نے375میچوں کی348اننگزمیں39.53کی اوسط سے11701رنزبنائے۔جن میں10سنچریاں اور83نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور137*رنزہے۔ون ڈے کرکٹ میں دوسرے نمبرپرسب سے زیادہ83 نصف سنچریاں بنانے کاریکارڈانضمام ا لحق کاہے۔

زیادہ سے زیادہ انفرادی سکورسعیدانورنے بنایاانہوں نے21مارچ1997ء کوبھارت کے خلاف مدراس میں194رنزکی یادگاراننگزکھیلی جوکہ ورلڈریکارڈہے۔ون ڈے کی تیزترین سنچری پاکستان کے شاہدآفریدی نے4اکتوبر1996ء کونیروبی میں سری لنکاکے خلاف صرف37گیندوں پرمکمل کی(یہ بھی ورلڈریکارڈہے)۔ون ڈے میں مجموعی طورپر240میچوں میں سب سے زیادہ 245چھکے شاہدآفریدی نے لگائے(یہ بھی ورلڈریکارڈہے)اورایک میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ11،11چھکے لگانے کااعزازپاکستان کے شاہدآفریدی اورسری لنکاکے جے سوریاکے پاس ہے۔

ون ڈے میں کم ترین عمرمیں سنچری سکورکرنے کااعزازبھی پاکستان کے شاہدآفریدی کے پاس ہے(یہ بھی ورلڈریکارڈہے)۔انہوں نے صرف16سال217دن کی عمرمیں سری لنکاکے خلاف سنچری سکورکی۔پاکستان کی جانب سے تیزترین نصف سنچری بنانے کااعزازبھی شاہدآفریدی کے پاس ہے۔انہوں نے زمباوے اورسری لنکاکے خلاف18،18گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ20سنچریاں بھی سعیدانورنے بنائیں۔

وکٹ کیپروں میں کامیاب کیپرمعین خان ہیں۔انہوں نے219میچوں میں مجموعی طورپر287کھلاڑیوں کووکٹوں کے پیچھے آوٴٹ کیا۔فیلڈنگ کے دوران سب سے زیادہ113کیچ انضمام الحق نے پکڑے۔11فروری2008 کوپاکستان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں35سال مکمل ہوگئے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیاکاہرٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔پاکستان کاکسی بھی ٹیم کے خلاف زیادہ سے زیادہ سکور371رنزہے جوپاکستان نے سری لنکاکے خلاف4اکتوبر1996ء کونیروبی میں بنایا۔

پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ رنزجنوبی افریقہ نے 4فروری2007ء کوسنچورین کے مقام پر50اووروں میں7.84کی اوسط سے6وکٹوں کے نقصان پر392رنزبنائے۔پاکستان کاکسی بھی ٹیم کے خلاف کم سے کم سکور43رنزہے ۔جوپاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف کیپ ٹاوٴن میں بنیاجس میں پاکستان کی پوری ٹیم19.5اووروں میں43رنزپرآوٴٹ ہوگئی ۔پاکستان کے خلاف سب سے کم رنزنیوزی لینڈنے15اپریل1986ء کوشارجہ میں35.5اووروں میں64رنزبنائے۔

پاکستان نے زیادہ سے زیادہ مارجن سے کامیابی بلحاظ رنزکاریکارڈ2جون2000ء کوڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف233رنزسے میچ جیت کربنایا۔پاکستان کے خلاف زیادہ سے رنزسے رنزسے کامیابی آسٹریلیانے30اگست2002ء کوپاکستان کے خلاف نیروبی میں224رنزسے حاصل کی۔زیادہ سے زیادہ وکٹ سے کامیابی بلحاظ وکٹ پاکستان نے 23فروری1992ء کومیلبورن میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 10وکٹوں سے میچ جیتا۔

کم سے کم مارجن بلحاظ رنزمیچ ویسٹ انڈیزکے خلاف21اکتوبر1991ء کوشارجہ میں ایک رنزسے جیتا۔35سالوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طورپر674میچ کھیلے،361میچ جیتے،292میچ ہارے،6میچ برابر اور15میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب55.23فیصدہے۔ان میں163میچ اپنے ملک میں کھیلے،جن میں سے99میچ جیتے،60میچ ہارے،ایک میچ برابراور3میچ غیرفیصلہ کن رہے۔

اپنے ملک میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب62.26فیصدہے۔ملک سے باہر222میچ کھیلے،جن میں سے100میچ جیتے،121میچ ہارے،4 میچ برابراور7میچ غیرفیصلہ کن رہے۔ملک سے باہرپاکستان کی کامیابی کاتناسب47.39فیصدہے۔کسی تیسرے ملک(Neutral)میں289میچ کھیلے،جن میں سے162میچ جیتے،121میچ ہارے،ایک میچ برابراور5میچ غیرفیصلہ کن رہے۔کسی تیسرے ملک میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب57.24فیصدہے-

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں