پچاس بیڈ ڈسڑک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا کام مکمل ہوگیا ہے،صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا

منگل 14 مئی 2019 15:36

پچاس بیڈ ڈسڑک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا کام مکمل ہوگیا ہے،صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے ڈسٹرک ہیڈکواٹر ہسپتال گاہکوچ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس بیڈ ڈسڑک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دس جون کو وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان افتاح کریں گے، جون کے بعد پہلی مرتبہ غذر کے عوام اپنے ہی علاقے میں آپریشن تھیٹر سمیت تمام طبی سہولیات فراہم ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچاس بیڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت پر گیارہ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں اس مواقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملکر طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر ہسپتال میں کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ فورا اطلاع دیں۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں