کروناوائرس کاخوف، گلگت بلتستان میں موسمی پرندوں کے شکارپرپابندی، دفعہ 144 نافذ

پیر 24 فروری 2020 15:35

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر یاسین نثار آحمد کے دفتر سے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمسایہ ملک چین کا سرحد گلگت بلتستان سے منسلک ہے موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی چائنہ سے موسمی پرندوں کا گلگت بلتستان آمد شروع ہوا ہے اور ان پرندوں میں مرغابیوں کی تعداد زیادہ ہے، چائنہ میں پروندوں کا گوشت کھانے سے کروناوائرس کی بیماری پھیل گئی ہے اس لیے انتظامہ نے سب ڈویژن یاسین میں پرندوں کے شکار پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے تاکہ چائنہ سے آنے والے موسمی پرندوں کا گوشت سے کوئی بیماری نہ پھیل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام شکاری حضرات دفعہ 144 کا خیال رکھتے ہوئے موسمی پرندوں کے شکار سے پرہز کریں۔ دفعہ 144 کے باوجود اگر کسی نے موسمی پرندوں کا شکار کیا تو اس کے 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں