غذر کی جھیل کے اسپل وے سی40 فیصد پانی کا اخراج

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری زمینی راستوں کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد کی فراہم کا سلسلہ جاری رہے گا ‘کورآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ

اتوار 22 جولائی 2018 12:10

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بدصوات میں گلیشئرز پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بننیوالی جھیل سے اسپل وے کے ذریعے 40 فیصد پانی کا اخراج، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے لیکن راستے بند ہونیسے کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں۔ضلع غذر کے بالائی علاقے بدسوات میں پانچ روز قبل پیش آئے حادثے میں 40 گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 30متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مشکل حالات، مضرصحت خوراک اورپانی کیاستعمال بیماریوں بھی پھیل رہی ہیں ،جبکہ، ڈاکٹروں کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کررہی ہے۔علاقہ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں بنیادی ضرویات نہیں ہیں اور انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کورآرڈینیٹر شہزادہ مقپون کے مطابق زمینی راستوں کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد کی فراہم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سروے کیبعد متاثرین کو معاوضے بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں