غذر،ڈپٹی کمشنر کا ایمت کے متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین کی بحالی کیلئے اداروں کی کارروائی کا جائزہ

منگل 24 جولائی 2018 22:01

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیر زادہ نے ایمت کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے سڑکوں کی بحالی اور ٹینٹ ویلج میں متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ حکومت اور تمام پارٹنز ادارے متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کی سہولت کے علاوہ خوراک اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئے سروے شروع کر دیا گیا ہے سروے کے فورا بعد مفت کتابیں فراہم کیا جائے گا۔جھیل سے پانی کا اخراج بدستور جاری ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دریاکے کنارے لکڑی نکالنے اور دریا کے کنارے رہنے پر دفعہ 144 نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں