غذر،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سرکاری کالجوں کی ٹرانسپورٹ کا فٹنیس اور کاغذات چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 17:12

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غذر کی ایک ٹیم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر و سکریٹری آر ٹی اے غذر سید یاسر حسین کی سربراہی میں ضلع غذر تمام سرکاری کالجوں کے بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کا فٹنیس اور کاغذات چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گاہکوچ کے بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کو چیک کیا اور کالج انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غذر کے تمام کالجوں کے ٹرانسپورٹ کو بھی چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گرلز ڈگری کالج گاہکوچ کی دو بسوں میں کم مرمت کی ضرورت ہے جبکہ ایک بس روڈ پر درجنوں طالبات کو کالج لانے لے جانے کے قابل نہیں ہے اس لیے اس بس کو بند کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ساجدہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سیمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جو بھی تحفظات ہیں اس حوالے سے اعلی حکام اور والدین کی کمیٹی کو آگاہ کرونگی ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں