گھوٹکی کے گائوں حبیب پھوڑ میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا

شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا ہے جن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں، میونسپل کمیٹی

جمعہ 9 اپریل 2021 17:15

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) گھوٹکی کے گائوں حبیب پھوڑ میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔کتے کے حملے میں معمر خاتون خاتون کے چہرے اور آنکھ پر زخم آئے ہیں، لوگوں نے خاتون کو کتے سے بچایا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں خاتون کی طبی امداد دی گئی ،ریبیز کی ویکسین بھی لگائی گئی ہے۔میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا ہے جن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں