گھوٹکی ٹرین حادثہ، تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24 جون 2021 14:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ماہرحادثات ڈاکٹر عمر کی خدمات لینے حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے، ڈاکٹرعمر ہوائی حادثات اورروڈحادثات میں مہارت رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے پرائیویٹ ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ریلوے کے اعلی حکام کے اجلاس میں ماہرکی خدمات لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات کیلئے ماہرحادثات ڈاکٹرعمرکی خدمات لینے کاحتمی فیصلہ کیا ہے ، ڈاکٹرعمراین ایچ اے سول ایوی ایشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر عمر ہوائی حادثات اورروڈحادثات میں مہارت رکھتے ہیں اور شعبہ حادثات کی پرائیویٹ کنسلٹنٹ کمپنی کے سربراہ ہیں۔واضح رہے 7 جون کو ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 68افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے والوں اور نااہلی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سکھر ، کراچی اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی آر کے سینئر افسران کو معطل کردیا تھا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں