ڈہرکی، کار کی ٹکر، خاتون جاں بحق ، 4 بچے زخمی

جمعہ 5 نومبر 2021 12:46

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈہرکی میں امام بارگاہ روڈ پر کار کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور چاروں زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں