تیز آندھی، مٹی کا طوفان کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے پول بھی گر گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم

کئی درخت گاڑیوں پر گرگئے ، گھروں میں کھڑے درخت گرنے سے مکانات کو نقصان، دیواریں گرگئیں

منگل 15 جون 2021 22:37

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) تیز آندھی، مٹی کا طوفان کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے پول بھی گر گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم، کئی درخت گاڑیوں پر گرگئے ، گھروں میں کھڑے درخت گرنے سے مکانات کو نقصان، دیواریں گرگئیں، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے علاقوں میں منگل کی شام کو آنے والی تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے علاقے میں تباہی مچادی ہے ، کئی علاقوں میں درخت گرنے کیوجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو کے عقب میں اور پولیس اسٹیشن میرپور ماتھیلو کے سامنے ایک درخت گرنے سے اس کے سایہ میں کھڑی تین کاروں میں سے ایک مکمل تباہ ہوگئی جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا،گل کالونی کے علاقے میں سینیئر صحافی تنویر احمد سومرو کے ایک بند مکان میں درخت گرنے سے بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، جبکہ قومی شاہراہ پر کئی درخت گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں شہر کے کئی علاقوں میں مکانات پر پڑی سولر پینل پلیٹس بھی تیز اندہی میں اڑ کر دور جاگریں ،کئی دکانوں کے چھپرے اور شیڈز اڑ کر دور جاگرے ، کئی علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے تاریں ٹوٹ گئیں ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں