گاؤں چاکر خاں کولاچی کے مکینوں کا زمین پر قبضے کے خلاف ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 14 اپریل 2022 00:14

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں چاکر خاں کولاچی کے مکینوں کا جرائم پیشہ افراد کی جانب سے زمین پر قبضے کے خلاف ایس ایس پی گھوٹکی کے آفسر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا بااثر افراد کے خلاف شدید نعرے بازی، زمین سے قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق بیلو میرپور ماتھیلو تھانے کی حدود مین واقع گاں چاکر خان کولاچی کے مکینوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رھنما مولانا قمر الدین کولاچی، اکرم کولاچی، طارق کولاچی، عطا محمد کولاچی، نصر اللہ کولاچی، تحسین کولاچی، محمد فضیل کولاچی، کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شر برادری سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد سچل شر، اللہ بخش شر، لطیف شر، میہر شر و دیگر نے ہماری 35 ایکڑ زرعی زمین پر ایم پی اے سندھ شہر یار شر کی حمایت حاصل ہونے کے باعث قبضہ کر کے لاکھوں روپے کی مالیت کی تیار گندم پولیس کی سرپرستی میں کاٹ کر کے ساتھ لے گئے ہیں جو ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا، اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی معزز شخصیت نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دے کر زمین خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس فیصلے میں میر شہریار خان شر اور بھرچونڈی شریف کے میاں رفیق احمد بھی موجود تھے، لیکن اس کے باوجود جرائم پیشہ افراد سچل شر و دیگر نے ہمیں قتل کرنے اور مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انونں نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر، چیف جسٹس آف پاکستان، ایم پی اے سندھ میر شہر یار خان شر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر زمین پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے زمین سے قبضہ ختم کروایا جائے، بصورت دیگر ملک بھر میں کولاچی قبیلے کی جانب سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوتا ایم پی اے شہر یار شر کا بائیکاٹ کریں گے،

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں