گھوٹکی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی فرار

اتوار 7 جنوری 2024 20:10

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) گھوٹکی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیتی اور پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،2 ساتھی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ گڈو لنک روڈ پر 3 ڈاکو ویگن اسٹاپ پر واردات کے ارادے سے کھڑے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب غلام مصطفی نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں