گھوٹکی،قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2024 13:55

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے قریب 2 قبائل کے درمیان جاری تصادم میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے مقام پر دیرینہ تنازع پر سندرانی برادی کے افراد نیگاؤں جام ساوند پر حملہ کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ساوند برادری کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کشیدگی کی روکنے کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں