گھوٹکی ، قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2024 16:51

گھوٹکی ، قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے قریب 2 قبائل کے درمیان جاری تصادم میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے مقام پر دیرینہ تنازع پر سندرانی برادی کے افراد نیگاں جام ساوند پر حملہ کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ساوند برادری کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں کشیدگی کی روکنے کے لیے علاقے کا گھیرا ئوکرلیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں