سندھ پولیس کا نوجوان پر تشدد، بازو توڑ دیا

اہلکاروں نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر بازں توڑ دیا، زخمی نوجوان

ہفتہ 27 جنوری 2024 17:18

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کا بازو توڑ دیا، نوجوان بچوں کے علاج کے لیے آیا تھا۔کشمیر گڈانی کے رہائشی نوجوان امیر حمزہ کے ورثا نے پریس کلب خانپورمہر کے باہر دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ بچے کا علاج کرانے کے لیے شہر آیا تھا، اہلکاروں نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے کو کہا، موٹر سائیکل کھڑی کر ہی رہا تھا کہ اہلکاروں نے تشدد شروع کردیا۔زخمی نوجوان نے بتایا کہ اہلکاروں نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر بازو توڑ دیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں