اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا، سید مہدی شاہ

اتوار 24 دسمبر 2023 22:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

اپنے بیان میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہترین سیاسی شعور کی وجہ سے مسلمانان پا ک و ہند انگریزوں اور ہندو سامراج کے سامنے ڈٹ گئی اور قوت ایمانی کے ذریعے ایک الگ آزاد ریاست کے قیام عمل میں آیا. قائد اعظم وطن عزیز پاکستان کا پہلا گورنر جنرل تھے، بحیثیت گورنر جنرل محمد علی جناح نے لاکھوں پناہ گزینوں کی آبادکاری، ملک کی داخلی و خارجی پالیسی، تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کے موقع ہر ان کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کیا کہ قوم وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، بقا اور تعمیر و ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں