عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کا اجلاس

دو مہینے کے عبوری سیٹ اپ کی معیاد ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور،مستقل سیٹ اپ کی شدید ضرورت محسوس کی گئی

اتوار 18 فروری 2024 18:55

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کا اجلاس سابق کوآرڈینیٹر و چیئرمین یعسوب الدین شاہ فدا حسین سابق چیئرمین مولانا سلطان رئیس کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔اجلاس میں کور کمیٹی کے ممبران اضلاع کے زمہ داران اور تمام حمایتی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں دو مہینے کے عبوری سیٹ اپ کی معیاد ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض ہوا اور مستقل سیٹ اپ کی شدید ضرورت محسوس کی گئی کیونکہ عبوری سیٹ اپ کی وجہ سے تاریخی تحریک کے ثمرات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بقایہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر منظم تحریک کی شدید ضرورت محسوس کی گئی جس پر الیکشن یا سلیکشن کے ذریعے انتخاب پر مشاورت ہوئی جس پر اکثریت کا فیصلہ ہوا کہ چونکہ کور کمیٹی کے اکثریت ممبران حمایتی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور نمائندگی موجود ہے اس لیے اکثریتی رائے پر فیصلے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

اکثریت رائے سے پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ قائد تحریک اور فدا حسین مرکزی چیئرمین اور گلگت ڈویژن کے چیئرمین ملک اورنگزیب کی قیادت کی توثیق اور تائید کردی گئی۔ اجلاس میں دیامر ہنزہ نگر استور غذر اور بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی اسٹیک ہولڈرز انجمن تاجران ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملز ایسوسی ایشن پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہوٹل ایسوسی ایشن پیٹرولیم ایسوسی ایشن سٹیل ایسوسی ایشن علما کونسل دیامر انجمن امامیہ تحریک اسلامی راہ حق پارٹی علما کونسل جاگیر بسین قیوم لیگ یوتھ کمیٹیوں پشتنی باشندگان کے نمائندے شامل تھے۔ مکمل کابینہ کا اعلان کل قائد تحریک اور چیئرمین مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں