ضلع سکردو میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ضلع سکردو میں 23 مارچ یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلکس سکردو سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سکردو، تمام ہیڈ آف ڈیپاٹمنٹس، اساتذہ کرام، سکول کے بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے یادگار شہداء سکردو پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کیں۔اور یادگار شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں