یوم پاکستان کی مناسبت سے گلگت بلتستان میں میں خصوصی تقریبات

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:17

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے گلگت بلتستان میں میں خصوصی تقریبات، 23مارچ یوم پاکستان ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گیا،دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور ساتھ ہی عبادت گاہوں میں ملکی استحکم اور سلامتی کے لیے دعائیں بھی کرائی گئی۔اس سلسلے میں باپ گلگت میں پرچم کشائی کی بھی کی گئی جس میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجرنل کاشف خلیل سیمت عسکر ی و سول قیادت نے شرکت کی۔

23 مارچ کے حوالے سے پاک فوج نے گلگت بلتستان میں یوتھ انٹر یکٹیو پروگرام کا اہتمام کیا جس میں جی بی کے تمام اضلاع کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا۔قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دیا اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں حال ہی میں مختلف مقامات پر تعمیر کردہ شہدائ موونیومنٹس پر پھولوں کی ریتھ چڑھائی گئیں اور انگیجمنٹ کے ذریعے شہدائ کے ورثائ کو اس دن کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستان کو بنانے میں بے شمار قیمتی جانوں کی قربانی دی گئی اور یوم پاکستان انہی کاوشوں کو یاد کرنے کا دن ہے ۔پاکستان کے تحفظ اور بقائ کو یقینی بنانے کے لیے قربانیوں کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔پاک فوج کے جوان ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہم چین سے جیتے ہیں۔یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر پوری قوم پاک فوج کے شہدائ کو سلام پیش کرتی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں