سی ٹی ڈی گلگت کی کامیاب کارروائی اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 12:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سی ٹی ڈی آپریشنل اینڈ انٹیلی جنس ٹیم گلگت نے سب انسپکٹر عارف جان کی سربراہی میں چترال پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان شاہ زیب ولد منصور خان ، علیم اللہ ولد شیریں خان ساکنان سكوار ضلع گلگت کو سکوارمیں ایک کامیاب سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر کے سی ٹی ڈی تھانہ منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2002 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چترال سے ایک شخص کی گاڑی بنيت ڈکیتی بک کر کے گلگت لاتے ہوے راستے میں دو بندوں کو بے دردی سے قتل کر کے گاڑ ی کو لے کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سیشن عدالت چترال سے سزا بھی ہوئی ہے، ان کی گرفتاری کےلئے 22 سال کے دوران چترال پولیس کی ٹیم کئی دفعہ گلگت آئی جو کہ ناکام ہوئی ۔مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرنے کے لئے آئی جی گلگت بلتستان نے اے آئی جی سی ٹی ڈی گلگت کو خصوصی ٹاسک دیا تھا اسی بنا پر سی ٹی ڈی آپریشنل اینڈ انٹلیجنس ٹیم نے ایک ہفتے کے اندر گرفتار کر لیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں