گوجرہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کو مختلف نمبرز سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف

مجھے مختلف نمبرز سے کالز آتی ہیں، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سے مطمئن نہیں ہوں۔ متاثرہ لڑکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:01

گوجرہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کو مختلف نمبرز سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف
گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) : گوجرہ زیادتی کیس کی متاثرہ لڑکی کو مختلف نمبرز سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ میں موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بنے والی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اُسے مختلف نمبروں سے کال کر کے ہراساں کیا جارہا ہے۔ زیادتی کیس کی متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا اور ایف آئی آر میں درج واقعے کی تصدیق کی۔

متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ واقعے کی تحقیقات شفاف انداز سے نہیں کی جارہی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف نمبروں سے کال کر کے ہراساں کیا جارہا ہے اور کیس واپس لینے پر زور دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت سے آگاہ کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔

پولیس کی سفارش پر عدالت نے گرفتار ملزمان حماد اور رحمان کامزید 4دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بھی بتایا تھا کہ ملزمان بااثر ہیں دھمکیاں دی جا رہی ‏ہیں۔ یاد رہے کہ گوجرہ میں مسلح افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کیس کی موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جارہی تھیں کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کیا اور جنگل میں لے گیے تھے۔

بعد ازاں خاتون نے بتایا تھا کہ انہیں جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے موٹروے ایم فور پر گاڑی میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں