دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر شہری کو لاکھوں روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا

جمعہ 8 مارچ 2024 21:50

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) تھانہ صدر کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر شہری کو لاکھوں روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حنیف سکنہ 413ج ب شہر سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ 414ج ب کے قریب دو نامعلوم ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر دولاکھ اڑتالیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگئے۔واردات سے تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں