وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کی گوجرہ چرچ آف پاکستان آمد ،پام سنڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اتوار 24 مارچ 2024 21:45

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) صوبائی وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے گوجرہ چرچ آف پاکستان سی ایم ایس چک نمبر 424 میں پام سنڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بشپ علیم انور خان اور پادری نے چرچ پہنچنے پر صوبائی وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

چرچ میں داخل ہونے سے قبل ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مسیحی بچوں اور بڑوں نے خوبصورت کھجور کی ڈالیاں پکڑے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی، راستوں پر کھڑے مسیحی بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ پام سنڈے کے عبادت بشپ علیم انور خان نے کرائی۔ بچوں نے خصوصی گیت بھی پیش کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کیلئے 10 کروڑ کے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر خاندان کو 5 ہزار روپے دیئے جائے گے۔پام سنڈے کا دن حضرت عیسی علیہ سلام کو یروشلم میں کھجوروں کی ڈالیوں کے ساتھ دیے جانے والے استقبال کی یاد تازہ کرتا ہے۔ پام سنڈے کی عبادات کے موقع پر اپنے آبائی علاقہ میں آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آج کا دن ہمیں ایک دوسرے کے رویے برداشت کرنے کا درس دیتا ہے۔ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مسیحی برادری کی جانب سے پام سنڈے ایسٹر سے ایک ہفتہ قبل منایا جاتا ہے۔ جمعہ کو گڈ فرائیڈے اور بعدازاں اتوار کو ایسٹر کا تہوار منایا جائے گا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں