گوجرہ کے تھانہ سٹی میں زیرِ حراست ملزم ہلاک

اتوار 2 جولائی 2023 13:55

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2023ء) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے تھانہ سٹی میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے احمد آباد ٹائون کے نوجوان کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

متوفی کے والد کے مطابق پولیس نے بیٹے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بغیر حوالے کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے پولیس نے مو قف اختیار کیا کہ حوالات میں ملزم کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جس کے دوران وہ دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق متوفی کے ورثاء نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں