گوجرہ میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل

مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے، ذرائع

جمعرات 9 نومبر 2023 22:45

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں