ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے لیڈراورجماعت کی وفاداری کی بجائے تین تین بار پارٹی بدلنے والے عوام کی خاک خدمت کرینگے

سابق وزیراعظم وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف کا کارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:10

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-58راجہ پرویز اشرف نے کارکردگی کے حوالہ سے اپنے مدمقابل ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواران پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لیڈراورجماعت کی وفاداری کی بجائے تین تین بار پارٹی بدلنے والے عوام کی خاک خدمت کرینگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیر اعظم یہاں اندرون شہرومضافات میں مختلف کارنر میٹنگزسے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ علاقہ کی خدمت کوئی احسان نہیں فرض اور شوق تھا،گوجرخان کے کونے کونے کے مسائل سے آگاہ ہونے کی بناء پر چیئرمین سوشل ایکشن بورڈ ،وفاقی وزیر بجلی اور وزیراعظم کی حیثیت سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اوریقینی طور پر کہیں نہ کہیںکمی وکوتاہی ہوئی جس کی سزا2013میں پالی ،پی پی پی رہنماء نے کہا کہ ضیاء دور سے مختلف جماعتوں میں شامل ہو کر ہر باراپنی وفاداریاں بیچ کر اقتدار کے جھولنے میں رہنے والے ٹائون ناظمیت،ضلع کونسل ور اسمبلیوں میںپہنچنے کے باوجود آج بھی میونسپلٹی سطح سے بلند نہ ہونے کے باوجودعوام کوپانی،صحت وصفائی کی بنیادی سہولیات تک نہ دے سکے،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 1990میںبی بی شہید کے ہاتھوں گیس کے افتتاح کو سیلنڈر کاشعلہ قرار دینے والے کسی بھی طرح اس دھرتی کے مکینوں کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں