پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے حکمرانوں کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،چوہدری عابد ایڈووکیٹ

حکومت نے عوام کو ایک بار پھر ماموں بنا دیا، قوم کو سستے تیل کی خوشخبری سنائی گئی پھر عوام کی گردن پر چھری چلا دی،رہنما جماعت اسلامی پاکستان

منگل 1 اگست 2023 20:30

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2023ء) جماعت اسلامی تحصیل گوجر خان کے رہنما چوہدری عابد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے حکمرانوں کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،ڈاکو چور اور چوکیدار نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، آئی ایم ایف کی غلامی میں پی ڈی ایم کی حکومت غلامی کی تمام حدیں عبور کر گئی ہے، قوم مہنگائی و بیروزگاری اور غربت مسلط کرنے والے ان نااہل اور عوام دشمن ظالموں کے چہرے یاد رکھے، سستا روسی تیل ٹرک کی بتی ثابت ہوا حکومت نے عوام کو ایک بار پھر ماموں بنا دیا،قوم کو پہلے سستے تیل کی خوشخبری سنائی گئی لیکن پھر عوام کی گردن پر چھری چلا دی، جماعت اسلامی ملک و قوم کو اس غلامی سے نجات دلا سکتی ہے قوم ہم پر اعتماد کرے ہم مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں تقریبا 19روپے فی لیٹر اضافہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران غریب سے جینے کا حق چھین چکے ہیں، عوام پر ہونے والے ظلم و جبر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ برابر کی مجرم ہیں یہ عوام کے کبھی خیرخواہ نہیں ہوسکتے، عوام ان کے چہرے پہچان لے اور آئندہ الیکشن میں ان سے انتقام لے، اب اس کرپٹ اشرافیہ کو دیس نکالا دینے کا وقت آگیا ہے، ہم عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ جب تک ظلم سہو گے ظالم یوں ہی راج کرتے رہیں گے اٹھو ورنہ اسی طرح پچھتاتے رہ جا گے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں