گوجر خان،دن دیہاڑے سروس روڈ پر پیدل چلنے والے بزرگ سے لاکھوں روپے چھین لئے گئے

بدھ 15 ستمبر 2021 23:33

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) دن دیہاڑے سروس روڈ پر پیدل چلنے والے بزرگ سے لاکھوں روپے چھین لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق دن 12 بجے تھانہ گوجر خان سے چند فرلانگ کے فاصلے پر سروس روڈ نزد ملک سی این جی کے قریب ایک بزرگ شہری سے دو نامعلوم افراد نے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں چھ لاکھ سے زاہد رقم موجود بتائی گئی ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی شہری سے موبائیل فون،نقدی،موٹر سائیکل،نہ چھینا جاتا ہوا ان جرائم پیشہ لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں صبح دوپہر اور رات جب ان کا جی چاہتا ہے شہریوں میں خوف ہراس اور عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس پر اعتماد اٹھتا نظر آرہا ہے گزشتہ کء دنوں سے کوئی دن ایسا نہیں گذرا جس میں چوری ڈکیتی،یا موٹر سائیکل ،کار چوری واردات نہ ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

کسی راہ چلتے ہوئے شخص سے موبائیل فون اور نقدی چھین لیتے ہیں گھروں کے باہر کھڑی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو چوری کر لیا جاتا ہے اور کبھی سر عام گاڑی چھیننے اور گاڑی مالک پر سیدھے فائر کر دیئے جاتے ہیں کبھی موٹر سائیکل کے مالک کے سامنے موٹر سائیکل لے جاتے ہیں جب جی کرتا ہے گھروں میں داخل ہو کر وہاں کے مکینوں سے بھاری رقم،طلائی زیوارات اور قیمتی اشیائ لوٹ لیں جاتی ہیں چوریوں ڈکیتیوں اور موبائیل فون چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے لیکن ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سماج دشمن عناصر کا سوراخ نہیں لگا سکے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس تمام صورتحال کو تواتر سے اجاگر بھی کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی اس نااہلی پر اعلیٰ حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے چوری ڈکیتی کی لگاتار ہونے والی وارداتوں سے شہری سخت عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان ، آر پی او راولپنڈی ڈویڑن عمران احمر اور سی پی او احسن یونس سے اپیل کی ہے کہ شہر اور گردونواح میں روز بروز بغیر وقفہ سے ہونے والی ان سنگین وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں